PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => BISE Quetta Board => Topic started by: sb on November 11, 2018, 01:19:32 PM

Title: بلوچستان بورڈ نہم اور دہم کے پریکٹیکل کا ہدایت نامہ
Post by: sb on November 11, 2018, 01:19:32 PM

بلوچستان بورڈ نہم اور دہم کے پریکٹیکل کا ہدایت نامہ
کوئٹہ: کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین کے مطابق جماعت نہم اور دہم کے پریکٹیکل کانیاطریقہ کارکاہدایت نامہ اور ایوارڈ لسٹ تمام اسکولوں کےامتحانی فارم کے بنڈل میں بھجوادی گئی ہے ،
نہم و دہم کے پریکٹیکل دسمبر میں اسکول بندہونے سے پہلےبورڈ کو بھجوائے جائیں،جوطلبا جماعت نہم میں ہیں ان کابھی پریکٹیکل اسی سال ہوگا،اور رزلٹ دسمبر میں دفتر کوبھجوایاجائےگا،اور جو طلباجماعت دہم میں ہیں ،ان کے نہم اور دہم دونوں جماعتوں کاپریکٹیکل ہوگا،
کیونکہ انھوں نے گزشتہ سال نہم کے پریکٹیکل نہیں دیئے،پریکٹیکل کے ساٹھ فیصدنمبر اسکول دے گا،اورچالیس فیصد نمبر بورڈ کے سالانہ امتحان میں معروضی پیپر ہوگا،پریکٹیکل کارزلٹ ایوارڈ لسٹ پر تیاکرکے
 بورڈ کی سیکریسی برانچ کو بھجوانا ہوگا،تاخیر سے رزلٹ دینے کی صورت میں متعلقہ ادارے کاسربراہ ذمہ دار ہوگا،لہٰذا بروقت رزلٹ بھجوایاجائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 11 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی