PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => Karachi Secondary Board => Topic started by: AKBAR on November 26, 2018, 12:31:40 PM

Title: کراچی نویں کلاس کے امتحانی شیڈول میں توسیع
Post by: AKBAR on November 26, 2018, 12:31:40 PM
کراچی نویں کلاس کے امتحانی شیڈول میں توسیع
کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2019کے جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے ۔
 چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب یہ فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر تک جمع کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسکول اور طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول بھی بغیر کسی فیس کے اپنے فارم بورڈ آفس میں 30نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر سے تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ3دسمبر سے 14 دسمبر تک 500 روپے ،17دسمبر سے 21دسمبرتک800 روپے، 24دسمبر سے 31دسمبر تک1200 روپے، یکم جنوری سے 11جنوری تک 1500 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی