PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: sb on February 16, 2019, 02:41:39 PM

Title: اقبال اوپن یونیورسٹی کا بی ایڈ کی فیسوں میں 45 فیصد اضافہ تشویش ناک ہے
Post by: sb on February 16, 2019, 02:41:39 PM

اقبال اوپن یونیورسٹی  کا بی ایڈ کی فیسوں میں 45 فیصد اضافہ تشویش ناک ہے
لاہور : امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے بی ایڈ کی فیسوں میں 45فیصد اضافہ تشویش ناک ہے۔ ایک سال کے دوران فیسوں میں 35 ہزار روپے اضافہ ظلم عظیم اور غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔
 فیسوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرالعظیم نے کہا کہ 2015ء میں بی ایڈ کی کل فیس محض 12 ہزار روپے تھی جو کہ 2018ء میں 60 ہزار اور 2019ء میں بڑھا کر 95 ہزار روپے کر دی گئی۔
 ارباب اختیار کی جانب سے ایسے غیر دانشمندانہ اور تعلیم دشمنی پر مبنی فیصلے ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ملک میں پہلے ہی یکساں نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے معیار تعلیم انتہائی نیچے جاچکا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 16 فروری  ، 2019ء کو شائع ہوئی