Author Topic: لاہور بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا  (Read 2189 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


لاہور بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


 بہاولپور۔ (اے پی پی) لاہور بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور اور بہاولپور بورڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو لاہور بورڈ نے 3-1 سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور بلقیس اکرم نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلیں رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بننتی ہیں اور ان سے ایک دوسرے کو سمجھنے کے علاوہ مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور بورڈ قومی سطح کے مزید ٹورنامنٹ منعقد کرائے گا اور اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کی تعریف کی اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کارکردگی کو سراہا۔



شکریہ اے پی پی
.................