Author Topic: مری میں میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا اہتمام  (Read 2012 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1



مری میں میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا اہتمام

صوبے سے بوٹی مافیا کے خاتمے کے بعد انٹری ٹیسٹ کا کوئی جواز نہیں ہے

غریب علاقوں کے طلباء وطالبات کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، حفاظتی عملہ بھی تعینات ہو گا

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا طالبات کے گارڈ آف آنر کے موقع پر خطاب

مری ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نئی روایت قائم کرتے ہوئے اتوار کو پنجاب ہاؤس مری میں میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں اگر صدر وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے تو ہونہار اور محنتی طلباء کا بھی اس پر حق ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبے سے بوٹی مافیا کے خاتمے کے بعد انٹری ٹیسٹ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پرائمری تعلیم کے فروغ اور ہائی سکولوں میں جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے سات ارب روپے خر چ کئے جائیں گے طالبات سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ جب سے وزیراعلیٰ بنا ہوں میں نے آج تک گارڈ آف آنر نہیں لیا گریٹ طلباء کا بھی اس پر حق ہے پوزیشن ہولڈر طلباء پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے ڈراپ ریٹ کو ختم کرنے اور داخلوں کی شرح میں نمایاں اضافے کیلئے ہر ضلع میں کام کیاجارہاہے غریب علاقوں کے طلباء وطالبات کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے دور دراز علاقوں میں چلائی جانے والی ان ٹرانسپورٹ میں حفاظتی عملہ بھی تعینات ہو گا انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر اعلیٰ معیاری ماڈل سکولز کے قیام کیلئے تین ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اس طرح صوبے کے چار ہزار ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیبارٹریز اور دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ نقل کے ذریعے کیونکہ محنتی اور ذہین طلباء کی حق تلفی ہوتی ہے اس کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع کیاگیا بوٹی مافیا کے سو فیصد خاتمے کے بعد انٹری ٹیسٹ کا کوئی جواز نہیں ہے قبل ازیں پنجاب ہاؤس میں میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طالبات کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔






شکریہ newsurdu.net

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں