Author Topic: میرپور پرائیویٹ سکولز سکیورٹی رسک بن گئے  (Read 3573 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میرپور پرائیویٹ سکولز سکیورٹی رسک بن گئے

میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے مختلف سیکٹرز میں مین روڈز پر قائم پرائیویٹ سکولزسیکورٹی رسک بن گئے ۔ سیکٹر ایف ٹو میں قائم چند سکولز کی انتظامیہ نے سکول کھلنے کے اوقات کے دوران آہنی بینرئز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد ، دینہ ، جہلم اور لوکل ٹریفک گھنٹوں جام رہنے کی وجہ سے دہشت گردی کی بھی بڑی واردات ہونے کا خدشہ پورے شہر کی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے نصف درج کے لگ بھگ اہلکاران میں سے دو ٹریفک اہلکاران کی ڈیوٹی مذکورہ سکولز کے باہر لگادی گئی ڈیفیس روڈ ایف ٹو پر واقع ان سکولز کو آبادی کے اندر مستقل کرنے کی بجائے پولیس اہلکاروں کے تعینات کرنے اور سکول کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں سٹرک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جبکہ گرلز ڈگری کالج اور گرلز ہائی سکول سے طالبات کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں بھی بہت سی رکاؤٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مجلس تحفظ حقوق میرپور نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مین روڈز قائم سکولز کو شفٹ کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داران کو احکامات جاری کریں ۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"