Author Topic: کوئٹہ ژوب شہر میں تعلیمی داخلہ مہم ”امن غواڑو“ ریلی  (Read 846 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ ژوب شہر میں تعلیمی داخلہ مہم ”امن غواڑو“ ریلی
کوئٹہ:پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری محمد نور لوؤن ،محمد انور مندوخیل ،شاہ محمود ،صدام پانیزئی ،گل صدام بازئی ،جمعہ بابر ودیگر نے ژوب شہر میں تعلیمی داخلہ مہم ”امن غواڑو“ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے
کہ تعلیم کے ذریعے جہالت ،دہشتگردی کا خاتمہ کیاجا سکتاہے۔ پی ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق اور طلباء کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے کرداراداکیاہے۔ قوم فیڈریشن کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔مقررین نے کہاکہ ژوب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بلڈنگ کی کمی کی وجہ سے بچوں کو سکولوں میں داخلہ نہیں دیا جارہاہے ۔
سرمایہ دار پرائیویٹ سکولوں میں اپنے بچے داخل کرتے ہیں مگر غریب اولس اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں جگہ نہملنے پر احتجاج کر رہے ہیں اور بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ حکومت علاقے میں تعلیمی اداروں میں بلڈنگ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرکے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک خوشگوار ماحول فراہم کرے
۔درایں اثناء بیان میں پنجاب یونیورسٹی میں ایک تنظیم کی جانب سے پشتون طلباء پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا گیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 22 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"