Author Topic: میڈیکل کالجز میں سیٹوں میں کمی ‘قبائلی طلبہ کےتحفظات  (Read 398 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل کالجز میں سیٹوں میں کمی ‘قبائلی طلبہ کےتحفظات
پشاور: قبائلی طلباء نے میڈیکل اور بی ڈی ایس کالجز میں داخلوں کیلئے قبائلی طلبہ کی سیٹوں میں کمی کرنے اور غیر قبائل کو کوٹہ پر داخلے دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے
 کہ اس سلسلے میں انکوائری کرکے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ریکارڈ سامنے لایا جائے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی طلباء ارشد داوڑ ، شکور خان اور متین الٰہی نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2017-18 ء میں قبائلی طلبہ کیلئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے 97 سیٹیں مختص کیں تھیں تاہم اسی سال ان سیٹوں کو کم کرکے 14 کر دیا گیا ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جن طلبہ کو ان سیٹوں پر داخلے دئیے گئے ہیں ان میں اکثر طلبہ کا تعلق قبائلی اضلاع سے نہیں اور نہ ہی ان کے پاس قبائلی اضلاع کے ڈومیسائلز ہیں جبکہ ان طلبہ کا ریکارڈ بھی کسی کو نہیں دے رہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان‘ گورنر خیبر پختونخوا ، وزیر اعلیٰ اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام سیٹس بحال کی جائیں ۔ ایچ ایس سی کی جانب سے ختم کردہ ’’ٹرائبل ڈسٹرکس ان ‘‘ا ور ٹرائبل ڈسٹرکس کوٹہ بحال کیا جائے ‘ملک کے دیگر ٹیسٹ لینے والے اداروں کی طرح ان سیٹوں کا بھی میرٹ لسٹ لگائی جائے ورنہ شدید احتجاج کرینگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 12 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"