Author Topic: پاکستان اور بھارت نئے ویزا نظام کیلئے معاہدہ کریں گے  (Read 3863 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


پاکستان اور بھارت نئے ویزا نظام کیلئے معاہدہ کریں گے
   
اسلام آباد ( صالح ظافر ) پاکستان اور بھارت سینئر سطح پر تفصیلی مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے مابین نئے ویزا نظام کو قائم کرنے کیلئے ایک اور معاہدہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بھارت دونوں فریقوں کے مابین تبادلہٴ خیال کے بعد معاہدے کیلئے ایک مسودہ پیش کریگا اور توقع ہے کہ مذکورہ مسودہ جامع مذاکرات کے پانچویں دور میں ہونے والی بات چیت کے دوران زیر بحث آئے گا۔ اس وقت پاکستان اور بھارت محض خیر سگالی کے طور پر ویزا جاری کر رہے ہیں کیونکہ 1974 ء کا ویزا معاہدہ زائد المعیاد ہو چکا ہے اور عملی مقاصد کیلئے مزید کام کا نہیں رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف یہاں پیر کو ایک انتہائی اعلی سطح کے سفارتی ذرائع نے کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے مستقل ویزا نظام قائم کرنے کیلئے معاہدے کا ایک مسودہ پیش کیا تھا جس پر بھارت نے اتفاق نہیں کیا تھا اور ایک مسودہ خود پیش کرنے کی پیشکش کی تھی جس سے پاکستان نے اتفاق کر لیا۔ پاکستان اور بھارت معمول کے مطابق منقسم خاندانوں اور کاروباری افراد کو ویزا دے رہے ہیں لیکن دو طرفہ انتظام کے تحت کسی اور درجہ بندی میں آنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔


شکریہ جنگ