Author Topic: جاپان سکول اساتذہ کو ٹریننگ دے گا، سکالر شپ کا اعلان  (Read 309 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جاپان سکول اساتذہ کو ٹریننگ دے گا، سکالر شپ کا اعلان
ملتان:جاپان سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ٹریننگ دے گا اس سلسلے میں سکالر شپ کا اعلان کردیا گیا ہے،جس کے مطابق ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز اساتذہ کو جاپان کی یونیورسٹی میں مفت ٹریننگ دی جائے گی،جاپانی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر کے سرکاری سکول کے اساتذہ اس سکالر شپ سکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس میں اساتذہ کو سکالر شپ کے تحت ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز میں تعینات 35 سال سے کم عمر اساتذہ سکالر شپ کیلئے اہل تصور ہوں گے جبکہ سکالر شپ کیلئے سرکاری سکول میں پڑھانے کا5سالہ تدریسی تجربہ کی شرط بھی عائد کی گئی ہے، تمام اخراجات جاپان کی وزارت تعلیم ادا کرے گی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 18 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"