PakStudy :Yours Study Matters

Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan => Colleges In Karachi => Topic started by: sb on May 20, 2009, 01:34:28 PM

Title: رعنا لیاقت علی گرلز سیکنڈری اسکول کراچی کی طالبات سے زیادتی کرنے والا ٹیچر پولی
Post by: sb on May 20, 2009, 01:34:28 PM

رعنا لیاقت علی گرلز سیکنڈری اسکول  کراچی کی طالبات سے زیادتی کرنے والا ٹیچر پولیس کے حوالے

کراچی: نیو کراچی رعنا لیاقت علی گرلز سیکنڈری اسکول کی طالبات سے زیادتی کرنے والے ٹیچر کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا مگر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیو کراچی سیکٹر فائیو جے کے گرلز اسکول کا ٹیچر نسیم پرویز طالبات کو نشہ آور شربت پلاکر انہیں ہوس کا نشانہ بناتا ہے اور اسی طرح ساتویں جماعت کی طالبہ روبی کے ساتھ بھی کیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوچکی ہے۔ دوسری طرف علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ٹیچر نسیم پرویز اس سے قبل بھی تین طالبات کے ساتھ ذیادتی کرچکا ہے۔ تاہم پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے۔

واقعہ میں ملوث استاد کو اہل محلہ نے اس وقت پکڑا جبکہ وہ ساتویں جماعت کی طالبہ کو نشہ آور شربت پلانے کے بعدزیادتی کانشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس موقع پر مشتعل افرادنے استاد کی پٹائی بھی کردی۔ جبکہ ٹیچر کے قبضے سے نشہ آور شربت اور دیگر ادویات برآمد کرکے استاد نسیم پرویز کو بلال کالونی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
      شکریہ جنگ