Author Topic: Career choice  (Read 2499 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Career choice
« on: April 22, 2009, 08:09:22 PM »
Career choice
(A) practical work
These are things to work through your hands are busy in a process which does act as a machine tool engineer pilot farmer yaprzh carpenters, computer operators, etc..
(B) paperwork
The correspondence which such data are relevant, such as reading and writing auraadad akayuntnt journalist, writer, arkytykt, Secretary, etc..
(F) Social workers working
These are things which concern the people who work in or with different people is such a doctor, teacher, etc. Air husts.
Consciously or consciously, the young man's education in some professions seem to like. It's like family to her career in the background of his father or friends, brothers, career, profession or a particular personality of the national heroes of the mental commitment and devotion is the rfrma.
the pre-medical or pre-engineering group, one has to choose zyy group. This is a very important step. The candidates step up their parents or other family members should consult with their teachers and practice his hobby Given the potential to decide the selection group.
After matriculation or intermediate occupations of their choice should be made a priority list. The list must be at least three careers. Number one favorite professional first second and third favorite at this the least preferred profession.

کیرئیر کا انتخاب
کیرئیر کونسلنگ کے ایک ماہرنے کیرئیر کے انتخاب کے لیے تین راستوں کی نشاندہی کی ہے یعنی اگر آپ اپنے اطراف ہونے والی معاشی سرگرمیوں پر نظر ڈالیں تو آپ کو تمام لوگ تین قسم کے کام کرتے نظر آئیں گے۔
﴿ا﴾عملی کام
یہ ایسے کام ہیں جن میں کام کرنے والا اپنے ہاتھوں کے ذریعے کسی ایسے عمل میں مصروف ہوتا ہے جس میں کوئی مشین آلہ یاپرزہ حرکت کرتا ہے مثلاً انجینئر پائلٹ کسان بڑھئی٬ کمپیوٹر آپریٹر وغیرہ۔
﴿ب﴾  کاغذی کام
یعنی ایسے کام جو خط و کتابت لکھنے پڑھنے اوراعداد و شمار سے متعلق ہوتے ہیں مثلاً اکائونٹنٹ صحافی٬ ادیب٬ آرکیٹیکٹ ٬ سیکرٹری وغیرہ۔
﴿ج﴾ عوامی  افرادی کام
یہ ایسے کام ہیں جن میں کام کرنے والے کا واسطہ عوام یا مختلف افراد سے ہوتاہے مثلاً ڈاکٹر ٬ استاد٬ ائیر ہوسٹس وغیرہ۔
شعوری یا غیر شعوری طورپر ہو نوجوان دوران تعلیم چند پیشوں کو پسند کرنے لگتا ہے۔ اس پسند کے پس منظر میں اس کے خاندان کے افراد کے پیشے اس کے دوستوں کے والد یا بھائیوں کے پیشے قومی ہیروز کے پیشے یا کسی خاص شخصیت سے اس کی ذہنی وابستگی اور عقیدت کا رفرما ہوتی ہے۔
کیرئیر کا انتخاب ایک ایسا کام ہے جس میں خاصا وقت صرف ہوتا ہے اس کا آغاز آٹھویں جماعت کے نتیجے کے بعد اس وقت ہو جاتا ہے جب آپ کو نویں جماعت میں اپنے لیے ایک سائنس کامرس آرٹس یا کوئی اور گروپ منتخب کرنا ہوتا ہے۔ سائنس گروپ والوں کو پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ میں سے کسی ایک ذیی گروپ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ یہ بہت اہم مرحلہ ہے۔ اس مرحلہ پر امیدوار کو اپنے والدین یا خاندان کے دوسرے سمجھدار افراد اور اپنے اساتذہ سے مشورہ کرنا چاہیے اور اپنے شوق رجحان اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے گروپ کے انتخاب کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کے بعد آپ کو ہم اپنی پسند کے پیشوں کی ایک ترجیحی فہرست بنا لینی چاہیے۔ اس فہرست میں کم سے کم تین پیشے ہوں گے۔ پہلے نمبر پر سب سے پہلے زیادہ پسندیدہ پیشہ دوسرے نمبر پر اس سے کم پسندیدہ اور تیسرے نمبر پر سب سے کم پسندیدہ پیشہ۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"