Author Topic: سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز  (Read 8332 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا کل سے آغاز    

کراچی …سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کل شروع ہورہے ہیں جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔حیدرآباد بورڈ کے تحت نو اضلاع میں ایک لاکھ چھ ہزار طلبہ و طالبات میٹرک کے امتحانات میں شریک ہوں گے ۔ حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، جام شورو، ٹنڈو محمد خان ، بدین ، ٹنڈو الہ یار، دادو، نواب شاہ اور مٹیاری میں206 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گی ۔لاڑکانہ بورڈ کے تحت بھی میٹرک کے امتحانات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ لاڑکانہ ڈویژن کے چھ اضلاع لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکارپور ، جیکب آباد ، کشمور اور ضلع دادو کے علاقے میہڑ کے بارہ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات میں شرکت کرینگے ۔میر پورخاص بورڈ کے تحت سانگھڑ، عمر کوٹ ، میرپور خاص اور تھرپارکر اضلاع میں121 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ نقل کی روک تھام کیلئے15ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ امتحانات میں54 ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ سکھر بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے امتحانات میں سکھر، نوشہروفیروز ، گھوٹکی اور خیرپورکے طلبہ وطالبات امتحانات میں شرکت کریں گے ۔
شکریہ جنگ