Author Topic: جنگلات  (Read 958 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
جنگلات
« on: August 30, 2009, 04:26:52 PM »

جنگلات

پاكستان كی آب و ہوا میں فرق كی وجہ سے یہاں درج ذیل مختلف اقسام كے جنگلات پائے جاتے ہیں۔

1۔ پاكستان كے كچھ شمالی اورشمال مغربی علاقوں میں اوسطا بارش دوسرے علاقوں كی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں سدا بہار جنگلات پائے جاتے ہیں جن میں دیودار، كیل، پڑتل اور صنوبر كے درخت زیادہ اہم ہیں۔ ان درختوں سے اعلیٰ قسم كی عمارتی لكڑی حاصل ہوتی ہے۔ ان علاقوں میں شاہ بلوط، اخروٹ اور كاٹھ كے درخت بھی پیدا ہوتے ہیں۔ مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، سوات اور دیر كے علاقے واقع ہیں۔

2۔ پہاڑی دامنی علاقوں میں زیادہ تر پھلاہی، كاہو، جنڈ، بیر، توت اور سنبل كے درخت ملتے ہیں جن میں پشاور، مردان، كوہاٹ، اٹك، راولپنڈی، جہلم اور گجرات كے اضلاع شامل ہیں۔

3۔ صوبہ بلوچستان میں كوئٹہ اور قلات ڈویژن میں زیادہ تر خاردار جھاڑیوں كے علاوہ مازو، چلغوزہ، توت اور پاپلر كے درخت پائے جاتے ہیں۔

4۔ میدانی علاقوں میں دریائی وادیوں میں كچھ جنگلات موجود ہیں۔ جن میں شیشم، پاپلر، شہتوت، سنبل، جامن، دھریك اور سفیدے وغیرے كے درخت ملتے ہیں۔ ان علاقوں میں چھانگا مانگا، چیچہ وطنی ، خانیوال، ٹوبہ ٹیك سنگھ، بورے والا، ركھ غلاماں تھل، شور كوٹ، بہاولپور، تونسہ، سكھر، كوٹری اور گدو شامل ہیں۔