Author Topic: پاكستان كی اہم نہریں  (Read 889 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان كی اہم نہریں
« on: August 30, 2009, 04:44:39 PM »

پاكستان كی اہم نہریں

1۔ دریائے راوی كی نہریں

بلوكی سلیمانكی لنك كینال نمبر1,2 اور لوئر باری دوآب دریائے راوی كی اہم نہریں ہیں۔ اپر باری دوآب كینال جو مادھو پور بیراج سے نكلی گئی تھی معاہدہ سندھ طاس كے تحت اب بھارت كے پاس ہے۔

2۔ دریائے چناب كی نہریں

اپر چناب اور لوئر چناب نہریں رچنا دوآب كو سیراب كرتی ہیں۔ اس كے علاوہ حویلی نہری نظام بھی اسی دوآب میں واقع ہے جو تریموں ہیڈ وركس سے نكلتی ہے۔

3۔ دریائے جہلم كی نہریں

اپر جہلم اور لوئر جہلم كی نہریں چج دو آب كی اہم نہریں ہیں۔ ان نہروں كی وجہ سے بہت سارا رقبہ زیر كاشت آ گیا ہے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اپر جہلم، اپر چناب اور لوئر باری دوآب ٹرپل كینال پروجیكٹ كا حصہ ہیں۔ رسول قادر آباد، قادر آباد بلوكی اور بلوكی سلیمانكی لنك كینال مشرقی اور مغربی دریاوٕں كو آپس میں ملاتی ہیں۔ یہ دریائے جہلم كا پانی دریائے چناب میں، دریائے چناب كا دریائے راوی میں اور راوی كا ستلج میں ڈالتی ہیں تاكہ معاہدہ سندھ طاس كے تحت مشرقی دریاوٕں میں آنے والی پانی كی كمی كو مغربی دریاوٕں سے رابطہ انہار كے ذریعے پورا كیا جا سكے۔

4۔ دریائے ستلج كی نہریں

اس علاقے میں ستلج ویلی پراجیكٹ شروع كیا گیا۔ جس كے تحت چار بیراج تعمیر كئے گئے تھے، جن میں سے فیروز پور بیراج اب بھارت كے پاس ہے جبكہ سلیمانكی، اسلام اور پنجند پاكستان میں واقع ہے جن سے سات بڑی نہریں نكال كر نیلی بار اور بہاول پور كا زرعی علاقہ سیراب كیا جا رہا ہے۔

5۔ دریائے سندھ كی نہریں

    كالا باغ كے مقام پر جناح بیراج سے تھل كینال نكال كر تھل كے صحرائی علاقے كو سیراب كیا جا رہا ہے۔

    چشمہ بیراج سے ایك رابطہ نہر چشمہ جہلم نكالی گئی ہے جو دریائے سندھ كا پانی دریائے جہلم میں ڈالتی ہے جبكہ دائیں طرف سے ایك آبپاشی نہر نكالی گئی ہے تاكہ ڈیرہ اسماعیل خاں كے علاقوں كو سیراب كیا جا سكے۔

    تونسہ بیراج سے نكلی گئی نہریں مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خاں كے علاقوں كو سیراب كرتی ہیں۔

    گڈا بیروج سے تین نہریں نكالی گئی ہیں جو صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان كے كچھ رقبے كو سیراب كرتی ہیں۔

    سكھر بیراج سے سات بڑی نہریں نكال كر صوبہ سندھ كے رقبے كو سیراب كیا جا رہا ہے۔

    كوٹری بیراج بھی پاكستان كا بہت اہم بیراج ہے جس سے چار آبپاشی نہریں نكالی گئی ہیں۔