Author Topic: کافر بھی ایسا نہیں کرتے جو مسلمان حکمراں کررہے ہیں مفتی اعظم پاکستان کا بیان  (Read 1261 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کافر بھی ایسا نہیں کرتے جو مسلمان حکمراں کررہے ہیں مفتی اعظم  پاکستان کا بیان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مفتی اعظم پاکستان اور دارالعلوم کرا چی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی نے کہا ہے کہ افسوس صد افسوس کہ پاکستان میں آج عدالتوں کو پامال اور حق پر ڈٹ جانے والے معزول ججوں کو رسوا کیا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہورہا ہے۔ جیو کے مقبول پروگرام ”عالم آن لائن“ وعدوں اور معاہدوں کی شرعی حیثیت کے موضوع پر ممتاز اسکالر ڈا کٹر عا مر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاضی کو معزول کر نا رسوائی اور انصاف کا قتل ہے اور یقیناً یہ عمل کسی مسلمان کے شایان شان نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ ایسا تو کافر اور مشرک قومیں بھی نہیں کرتیں جو ہما رے مسلمان حکمرانوں نے کیا اور اب مزید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سچ کہتا ہوں کہ ہم دنیا میں اب منہ د کھانے کے قابل نہیں رہے جس کے بعد انہوں نے دعائیہ انداز میں اللہ سے التجا کی کہ اے رب العالمین ہمیں اپنے رسول ﷺ کے طفیل مزید عذاب سے بچالے کہ ہم اب بھی عذاب ہی میں ہیں، ہمارا سکون رخصت ہوگیا، چین چھن گیا، صنعتیں تباہ ہوگئیں، کرنسی گر گئی اور یہاں بدامنی، ظلم اور نا انصافی نے ڈیرے ڈ ال لئے ہیں یہاں تک کہ عدالتوں میں انصاف نہیں اور حکمرانوں کا ر ویہ مسلمانوں والا نہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کے سیکریٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ جب حکمراں یہ کہتے ہیں کہ معاہدے قرآن اور حدیث نہیں تو وہ یہ کیسے فراموش کردیتے ہیں کہ قرآن و حدیث ہی میں تو معاہدوں کی پاسداری کا ذکر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے احادیث مبارکہ کی مدد سے اور بعض تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ جس قوم میں عہد شکنی کی عادت پھیل جاتی ہے اس میں خونریزی بڑھ جاتی ہے اور یہی کچھ آج ہم اپنے معاشرے میں کھلی آنکھ سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اقتدار کی خاطر وعدوں اور معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ناراض کیا جارہا ہے جس کا انجام سوائے رسوائی اور تباہی کے کچھ اور نہیں، جمعیت العمائے پاکستان کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں انتشار کی کیفیت ہے ، اگر صدر زرداری صاحب چیف جسٹس چوہدری افتخار صاحب کو بحال کر دیتے تو کون سی قیامت آجاتی لیکن ملک کے حالات آج کسی قیامت سے کم نہیں۔ انہوں نے متعدد قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے عہد شکنی کرنے والوں پر اللہ کے عذاب کا مفصل انداز میں ذکر کیا۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ وعدہ خلافی کرنے والا اپنے آپ کو اگر مسلمان سمجھے تو یہ اس کی خام خیالی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقتدار، حکومت، وزارت، حشمت اور سطوت کا کیا فائدہ جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کا چیخ چیخ کر اعلان کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کا مذاق اڑانے والے یاد رکھیں کہ حکومت کا جاہ و جلال صرف چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہی ان کا مقدر ٹھہر ے گی، عالم آن لائن کا یہ خصوصی پروگر ام آج دوپہر ایک بجے نشر مکرر ہوگا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"