Author Topic: سکھرکے امتحانی مرکزپرکھلے عام نقل  (Read 2602 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
سکھرکے امتحانی مرکزپرکھلے عام نقل

 ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے کیے گئے تمام تر انتظامات اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جمعرات کے روز بھی امتحانات کے دوران سکھر، روہڑی،صالح پٹ اور دیگر علاقوں میں قائم مختلف امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ تعلقہ صالح پٹ میں ہائیر سیکنڈری اسکول کے انچارج پرنسپل عبدالستار خان کے مطابق امتحانی سینٹر میں نقل کو روکنا ناممکن ہے کیونکہ نقل کی روک تھام کی ذمہ داری تعلیمی بورڈ کی ہے۔ عمرکوٹ ریجنل ڈائریکٹر میرپورخاص عبدالعزیز پنھور نے عمر کوٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی امتحانی سلپ چیک کی اور کہا کہ گرلز کالج کے امتحانی سینٹر پر لیڈیز کانسٹیبل فوری طور پر تعینات کی جائیں۔
شکریہ جنگ