Author Topic: ارض پاكستان  (Read 1113 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
ارض پاكستان
« on: August 30, 2009, 02:55:14 PM »
ارض پاكستان

پاكستان بر اعظم ایشیا میں واقع ہے۔ یہ جنوبی ایشیا كا ایك اہم ملك ہے۔ پاكستان كا كل رقبہ 796,096مربع كلو میٹر ہے، جو دنیا كے كل رقبے 0.67فیصد ہے۔ پاكستان كا قریباً58 فیصد رقبہ پہاڑوں اور سطوح مرتفع پر مشتمل ہے جبكہ قریباً42 فیصد رقبہ میدانوں اور ریگستانوں پر پھیلا ہوا ہے۔

پاكستان ایك وسیع و عریض ملك ہے جو جنوب میں بحیرہ عرب كے ساحلوں اور دریائے سندھ كے ڈیلٹائی میدان سے شمال كے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں تك پھیلا ہوا ہے۔ مشرقی و جنوبی حصہ دریائی میدانوں سے گھرا ہوا ہے جبكہ مغربی اور وسطی حصہ كئی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے۔ یہی وجہ ہے كہ پاكستان كی آب و ہوا میں موسمی فرق بہت نمایاں ہے۔

پاكستان اس لحاظ سے ایك خوش قسمت ملك ہے كہ اللہ تعالیٰ نے اس ملك كو ایك موزوں طبعی ماحول سے نوازا ہے۔ طبعی ماحول كسی ملك كے رہنے والوں كی معاشی، معاشرتی، سماجی اور دوسری سرگرمیوں پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ طبعی ماحول سے مراد ہم محل وقوع، طبعی خدوخال اور آب و ہوا وغیرہ لیتے ہیں۔