Author Topic: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 18ویں یوم تاسیس  (Read 377 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 18ویں یوم تاسیس
راولپنڈی : ریاست مدینہ طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے، یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ حکومت ایجوکیشن ریفارمز کے ذریعے یکساں نصاب و نظام تعلیم کو رائج کرنے کا وعدہ پورا کرے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 18ویں یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں سیمینار سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان، ایم ایس او کے مرکزی ناظم اعلیٰ محسن خان عباسی‘ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ‘ مولانا عبدالقیوم حقانی، عبداللہ گل‘ مدرس حرم کعبہ قاری عبدالمنان، سردار عثمان عتیق‘ حریت راہنما عبدالحمید لون، رانا محمد ذیشان، سردار مظہر، اعزاز الحق، ارسلان کیانی‘ اسامہ قریشی‘ بلال ربانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 مقررین نے کہا کہ ایم ایس او کی 17سالہ جدوجہد مستحکم پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ملاں اور مسٹر کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔ ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی مملکت کے قیام میں طلبہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جو طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور ملک بھر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ طلباء و طالبات کی جدوجہد مستحکم پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی  ایڈیشن میں مورخہ 12 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"