Author Topic: نجی اسکولوں کے دباؤ پر تعلیمی سال ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ  (Read 1414 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
نجی اسکولوں کے دباؤ پر تعلیمی سال ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے چند نجی اسکولوں کے دباؤ پر یکم اپریل سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت 2010ء سے شروع ہونے والا تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے ہوگا جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کھولے گئے 55 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری تعلیم رضوان میمن، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی اور کراچی کے معروف نجی اسکولوں کے مالکان/ پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک حبیب اسکول کی خاتون پرنسپل نرگس علوی نے بتایا کہ ہم نے سینئر وزیرتعلیم پیر مظہرالحق سے تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا کہا مگر انہوں نے کہا کہ اس سال تو تعلیمی سال یکم اپریل ہونے دیں کیونکہ یہ بین الصوبائی وزراء نے تعلیمی کانفرنس کا فیصلہ ہے۔ البتہ آئندہ تعلیمی سال 2010ء یکم اگست سے شروع کیا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے اسکولز ایسوسی ایشنز اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایک نجی اسکول کی جانب سے طلبہ کو او لیول میں پڑھائی جانے والی کتاب جس میں ضیاء الحق کو بہتر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو پر نکتہ چینی کی گئی تھی کا معاملہ نظرانداز کر دیا گیا جبکہ مذکورہ کتاب کی شکایت خود جنگ سے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے کی تھی اور بتایا تھا کہ سیکرٹری تعلیم رضوان میمن کا بیٹا جو او لیول کا طالبعلم ہے ایسی کتاب پڑھ رہا ہے جس میں ضیاء الحق کو ہیرو قرار دیا گیا ہے اور شہید بھٹو پر تنقید کی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ اسکول کے ایڈمنسٹریٹر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مگر ان سے بازپرس نہیں کی گئی۔ جنگ نے جب اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم رضوان میمن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہ گھر پر سو رہے تھے۔ وزیرتعلیم کے پی آر او ناریجو کا موبائل فون بند تھا اور میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد علی نے بتایا کہ وزیرتعلیم کی طبیعت ٹھیک نہیں ان نے آج بات نہیں ہوسکتی۔

شکریہ جنگ