Author Topic: طالب علم كے قتل كا ملزم اكیڈمی كاٹیچر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاك  (Read 2488 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study



مغل پورہ لاہور طالب علم كے قتل كا ملزم اكیڈمی كاٹیچر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاك

اصغر نے بر آمدگی كی اشیا ئ  پولیس سے چھیننے كی كوشش كی، جس دوران اسے گولی لگی،

ملزم كو جعلی مقابلے میں مارا گیا، عینی شاہدین

لاہور ﴿كرائم رپورٹر﴾مغل پورہ میں اپنی ہی اكیڈمی كے طالب علم محمد آصف كو قتل كركے لاش

اكیڈمی كے صحن میں دبانے والا استاد 26  سالہ ماسٹر اصغر رات تاج پورہ اسكیم میں

سی،آئی،اے ،اقبال ٹاوٕن پولیس نے ڈرامائی انداز میں پولیس مقابلے میں ہلاك ہو گیا۔ اصغر نے بر

آمدگی كی اشیائ پولیس سے چھیننے كی كوشش كی،جس دوران اسے گولی لگی۔ جب كہ عینی

شاہدین كے مطابق ملزم كو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

ٹیچراصفر نے چند روز قبل تھرڈ ایر كے طالب علم كو قتل كركے لاش اكیڈمی كے صحن میں دبا

دی تھی۔ پولیس كے مطابق اصغر كا دماغی توازن خراب ہو گیا تھا۔
سب انسپكٹر ابرار شاہ كے مطابق وہ گزشتہ رات ملزم كو لے كر مقتول كا موبائل فون ،پسٹل، موٹر

سایكل كے كاغذاتاور دیگر سامان جو ملزم نے تاج پورہ اسكیم غازی آباد میں موسیٰ خان حویلی

میں دبادی تھی۔ اس كی ریكوری كے لئے لے كر گیا تو ملزم نے اس سے پسٹل چھیننے كی كوشش

كی۔اور اسی گھتم گتھا میں گولی ماسٹر اصغر كو لگی،اور وہ زخمی ہو گیا،اسے ہسپتال لے جایا

گیا۔ لیكن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
 ایس،  پی ، سی آئی اے ،عمر ورك كے مطابق ملزم ماسٹر اصغر درندہ تھا۔ اس مقابلے كی خبر

ملنے پر آصف كے بوڑھے والدین دھاڑیں مار مار كر روتے رہے۔ ان كے گھر لوگوں كا تانتا بندھ

گیا۔ اور لوگ كہتے رہے كہ بوڑھے والدین كو انصاف مل گیا۔




شکریہ جنگ
 

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

ملزم کا سارا خاندان بھی مرجائے میرا بیٹا واپس نہیں آسکتا: والدہ آصف

اکیڈمی ٹیچر اصغر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی خبر سن کر لوگ آصف کے گھر پہنچ گئے


لاہور(کرائم رپورٹر خصوصی ) مغل پورہ میں شاگرد آصف کو قتل کرنے والے اکیڈمی ٹیچر اصغر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی خبر سن کر مقتول آصف کے گھر ان کے رشتہ دار اور ہمسائے پہنچ گئے ۔ اور دلاسہ دیتے رہے ۔
مقتول کے والد محمد شوکت نے بیٹے کی تصویریں چومتے ہوئے کہا۔ کہ آصف کے قتل میں ملوث پانچ پیر غازی آباد کے رہائشی جیند غوثیہ کالونی کے سلیمان کو بھی سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مقتول کی والدہ شمشاد بیگم نے کہا ظالم کاسارا خاندان بھی مرجائے تو میرا بیٹا واپس نہیں آئے گا۔
دوسری طرف مقابلہ میں ہلاک ہونے والے اصغر کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔
اصغر کے بھائی اظہر نے کہا کہ اگر ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ تو اسے مقابلہ میں ہلاک کرنے کی بجائے اس کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے تھی۔ SP . CIA عمر ورک نے بتایا اصغر کے ساتھ تعلق رکھنے والی  صدف کو بھی  شامل تفتیش کیا جارہا ہے ۔ دیگر مجرمان کو بھی قانون کے مطابق سخت سزا ملے گی ۔