Author Topic: انجمن طلبا اسلام پنجاب یونیورسٹی کا اسلامی جمیعت طلبا کے خلاف مظاہرہ  (Read 1818 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انجمن طلبا اسلام پنجاب یونیورسٹی کا اسلامی جمیعت طلبا کے خلاف مظاہرہ



(نمائندہ خصوصی پاک سٹڈی+ہارون پنجاب سٹڈی) انجمن طلبا اسلام جامعہ پنجاب کے طلبہ نے گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سے پنجاب اسملبی تک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔ مظاہرین جماعت اسلامی پاکستان ، اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کررہا تھا۔ انہوں نے ہاتھ میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کے خلاف بیزز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
 جلوس کے شرکا پنجاب اسمبلی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرلی ۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پنجاب یونیورسٹی کے صدر نے جماعت اسلامی پر سخت تنقید کی ۔ اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی پاکستان کی تمام کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ جنگ رہی ہے ۔
یہ لوگ ایک نیا فرقہ مودوی ہے ۔ جو کہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو قتل کرنے اور تشدد کرکے فخر محسوس کرتا ہے ۔
انہوں نے کہ وزیر داخلہ نے سنی تحریک جیسی پرامن پر پابندی کی دھمکی دی ہے ۔ ہم وزیر داخلہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کو جماعت اسلامی کی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی ۔ جو کہ خیبر سے کراچی تک اور کوئنٹہ سے گللت تک دہشت گردی اور قتل تشدد کی سیاہ ترین تاریخ رکھتی ہے ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی پر پابندی لگائے اور سعودی عرب سے ان کی امداد بند کروائے جائے ۔