Author Topic: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کامرس کالج کے پرنسپل امانت علی بیگ قتل  (Read 1174 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کامرس کالج کے پرنسپل امانت علی بیگ قتل
   
کوئٹہ …کوئٹہ میں کواری روڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کامرس کالج کے پرنسپل امانت علی بیگ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کامرس کالج کے پرنسپل امانت علی بیگ صبح گھر سے کالج جارہے تھے کہ کواری روڈ پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ سے امانت علی بیگ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال لے جائے جانے کے دوران راستے میں جاں بحق ہوگئے ۔پرنسپل کے قتل کی اطلاع پر کالج اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبا سول اسپتال پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ کامرس کالج کوئٹہ کے پرنسپل کا تعلق پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی سے ہے۔