Author Topic: فرح ڈوگر کیس، وزارت تعلیم کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت  (Read 1286 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
فرح ڈوگر کیس، وزارت تعلیم کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
   
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ فرح ڈوگر کے نمبروں میں اضافے کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور میں نے وزارت تعلیم کی تحقیقاتی کمیٹی کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جلد ہی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو گی تو مزید کارروائی کرینگے۔ وہ وزارت تعلیم میں جنگ سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کیس کے حوالے مجھ پر یا وزارت تعلیم کی تحقیقاتی کمیٹی پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔ تحقیقات میرٹ پر ہونگی مجھ پر صدر یا وزیراعظم سمیت کسی نے بھی دباؤ نہیں ڈالا۔ میں ایمانداری سے کہتا ہوں اگر نمبر بڑھانے کے سلسلے میں بورڈ کے ذمہ دار حکام نے کسی کی غیر قانونی مدد یا سپورٹ کی ہے تو تحقیقات کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔ میری ذاتی رائے میں قواعد و ضوابط میں ری ایسسمنٹ کی گنجائش نہیں تاہم یہ بات تحقیقات سے ہی واضح ہو گی۔

شکریہ جنگ
..........................................