Author Topic: تعلیمی بورڈز کی خراب کارکردگی، 500 اسکول کیمبرج یونیورسٹی سے الحاق لے چکے  (Read 1528 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
تعلیمی بورڈز کی خراب کارکردگی، 500 اسکول کیمبرج یونیورسٹی سے الحاق لے چکے
   
کراچی (محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) فرسودہ تعلیمی نظام اور تعلیمی بورڈز کی زوال پذیر کارکردگی کے باعث ملک بھر کے 500 سے زائد اسکول کیمبرج یونیورسٹی سے او اور اے لیول کیلئے الحاق لے چکے ہیں، صرف کراچی میں میٹرک اور انٹر بورڈ سے الحاق ختم کراکے اے اور او لیول کرانے والے اسکولوں اور کالجوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔ برٹش کونسل کراچی کے پہلے پاکستانی ڈائریکٹر مشہود رضوی نے جنگ کو بتایا کہ پہلے دنیا میں سب سے زیادہ او اور اے لیول کے امتحانات میں شریک ہونے والوں کا تعلق یونان سے ہوتا تھا تاہم اب پاکستانی طلبہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان میں 60ہزار سے زائد طلبہ ہر سال او اور اے لیول کے امتحانات میں شریک ہورہے ہیں جن میں کراچی کے طلبہ کی تعداد 35ہزار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برٹش کونسل کیمبرج یونیورسٹی کے تحت ہر سال ساڑھے تین لاکھ امتحان لیتا ہے۔



شکریہ جنگ