Author Topic: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آن لائن پراسپیکٹس و داخلہ فارمز کی سہولت متعارف  (Read 880 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آن لائن پراسپیکٹس و داخلہ فارمز کی سہولت متعارف
کوئٹہ : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم آن لائن فراہم کردیے ہیں
کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن بھر کر کاپی پرنٹ کرکے اور مطلوبہ دستاویزات /اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک کرکے قریب ترین بینک میں داخلہ فیس سمیت جمع کراسکتے ہیں۔
 بینک برانچز کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے خواہشمند افراد کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر مستفید کرنے کے لیے ملک بھر میں تحصیل سطح پرپراسپیکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔
 ملک کے کسی بھی علاقے میں رہائش پذیر داخلے کے خواہشمند افراد اپنے قریب ترین پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 04 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"