PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on February 28, 2009, 07:25:14 AM

Title: کراچی کےفنی اداروں کو ایک چھتری تلے کرنے کا معاملہ صوبائی کابینہ کے ایجنڈے می
Post by: sb on February 28, 2009, 07:25:14 AM

  کراچی  کےفنی اداروں کو ایک چھتری تلے کرنے کا معاملہ صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل
   
کراچی (محمد عسکری، اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم، سماجی بہبود، محنت اور ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے تمام فنی اداروں کو ایک چھتری تلے کرنے کا معاملہ کو صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس ہفتہ 28 فروری کو ہوگا۔ جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کریں گے۔ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ کے تینوں محکموں اور ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے تمام فنی تعلیمی ادارے ایک اتھارتی کے تحت آجائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی صوبے میں سندھ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل اتھارٹی قائم کرکے اس کے سربراہ کا تقرر بھی کیا جاچکا ہے۔ ضلعی حکومتوں کے پاس 90 انسٹی ٹیوٹس اور مونو ٹیکنیکس ہیں جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم کے پاس چار پولیٹکنیکس، سماجی بہبود کے پاس 24 ٹیکنیکل ادارے اور وزارت منحت کے پاس 38 فنی تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ مگر ضلعی حکومتوں اور صوبائی محکموں کے تحت کام کرنے والے فنی تعلیمی اداروں کا برا حال ہے وہاں ہر سال انرولمنٹ میں کمی ہو رہی ہے جبکہ پنجاب میں دس سال قبل اتھارٹی قائم کرکے تمام فنی اداروں کو اس کے ماتحت کر دیا گیا تھا جس کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے۔ صنعتوں اور فنی اداروں کے درمیان لنکج بڑھا اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق افرادی قوت ملنا شروع ہوگئی تاہم سندھ میں یہ معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے رکا ہوا ہے۔
      شکریہ جنگ