Author Topic: ہمارا کراچی فیسٹیول‘ کورنگی ٹاؤن کے تحت پھولوں کی 3 روزہ نمائش کا آغاز  (Read 1470 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہمارا کراچی فیسٹیول‘ کورنگی ٹاؤن کے تحت پھولوں کی 3 روزہ نمائش کا آغاز
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی نائب ناظم نسرین جلیل نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت تفریحی اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ نشاط سنیما کراچی میں ہمارا کراچی فیسٹیول کے سلسلے میں دکھائی جانے والی مفت اردو فیچر فلم شو کے آخری دن شائقین سے گفتگو کررہی تھیں۔ سٹی نائب ناظم نے کورنگی ٹاؤن کے تحت عیدگاہ گراؤنڈ پر 3 روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی نائب ناظم نسرین جلیل نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت‘ تفریحی اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا و قت کی اہم ضرورت ہے‘ ”ہمارا کراچی فاؤنڈیشن“ کے تحت منائے جانے والے ”ہمارا کراچی فیسٹیول“ میں اس بات کی بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ شہر بھر میں ایسی تقاریب اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے کہ جن سے عام شہریوں کو بھی تفریحات کے ایسے مواقع ملیں کہ جو صرف مراعات یافتہ طبقے کو حاصل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ہمارا کراچی فاؤنڈیشن“ کے تحت منائے جانے والے ”ہمارا کراچی فیسٹیول“ کے موقع پر جمعرات کی صبح نشاط سنیما کراچی میں خواتین اساتذہ‘ فیملیز اور طلباء و طالبات کیلئے مفت دکھائی جانے والی اردو فیچر فلم شو کے آخری دن وہاں موجود شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نشاط سنیما کے نواب حسن‘ معروف فلمساز سعید رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ فلم شو کو مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے دیکھا اور اپنی پسندیدگی و دلچسپی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ”ہمارا کراچی فیسٹیول“ کے حوالے سے نشاط سنیما میں 20 فروری سے روزانہ 26 فروری تک مفت فلم شو ہوئے۔ دریں اثناء سٹی نائب ناظمہ محترمہ نسرین جلیل‘ ٹاؤن ناظم کورنگی محمدعارف خان ایڈووکیٹ نے کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ پر تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ عیدگاہ گراؤنڈ کو مختلف اقسام کے خوبصو رت رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے مزین کیا گیا تھا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"