Author Topic: تعلیمی بورڈ سکھرکے چیئرمین کے ہنگورجہ:امتحانی مراکزپرچھاپے،50 طلبہ نقل کرتے ہوئے  (Read 2398 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 تعلیمی بورڈ سکھرکے چیئرمین کے ہنگورجہ:امتحانی مراکزپرچھاپے،50 طلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے
   
ہنگورجہ (نامہ نگار) تعلیمی بورڈ سکھرکے چیئرمین محبوب علی شیخ نے امتحانی مراکزپرچھاپے مارکر50 طلباوطالبات کے خلاف نقل کرنے کے الزام کے تحت مقدمات درج کرائے جبکہ 30 سے زائد طلبہ کوموبائل فون استعمال کرنے پرامتحانی مراکزسے نکال دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے فزکس کے پرچے کے دوران سکھربورڈکے چیئرمین محبوب علی شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہنگورجہ رانی پوراورگمبٹ کے امتحانی مراکز پرچھاپے مارے اس دوران نقل کے الزام میں پچاس طلبہ پر کیس فائل کیے گئے جبکہ بیس سے زائد طلباوطالبات کوامتحانی مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے کے الزام کے تحت سینٹرزسے نکال دیا گیا۔اس موقع پربورڈکے چیئرمین محبوب شیخ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نقل کرنے والے طلبہ اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نقل کی رجحان کوروکنے کے لیے اساتذہ کاتعاون ضروری ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"