Author Topic: ایم ایس ایف کے راہنما باسط رضا کے قتل کے خلاف چکوال کے کارکنوںکااحتجاجی مظاہرہ  (Read 3300 times)

Offline Ray Kashif

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 78
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok

لاہور، ملتان، چکوال(نیٹ نیوز) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طالب علم راہنما باسط رضا کے قتل کے خلاف ایم ایس ایف ضلع چکوال کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایم ایس ایف کا احتجاجی جلوس جہلم... روڈ مدثر پلازہ سے شروع ہوااور تحصیل چوک تلہ گنگ روڈ سے ہوتا ہوا بھون چوک پر پہنچا جہاں پر کارکنوں نے چکوال ،تلہ گنگ روڈ دو گھنٹے کے لیے بلاک کر دی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے باسط رضا کے دونوں قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ایم ایس ایف یاسر بھٹی اور تحصیل صدر راجہ سمیع الحق نے کہاکہ باسط رضا کے قتل کو آج دو ماہ ہونے کو ہیں مگر مقامی پولیس مقدمہ کے اندراج کے باوجود دونوں ملزمان کو آج تک گرفتار نہیں کر سکی۔ مظاہرین نے کہا کہ ملزمان نے نوجوان طالب علم راہنما باسط رضا کو قتل کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے لہذا انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مرزا نعیم بیگ، رہنماء پاکستان مسلم لیگ(ن)و ممبر پنجاب اسمبلی میاں یاور زمان، رہنماء پاکستان مسلم لیگ(ن)و ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، مرکزی صدر ایم ایس ایف و پارلیمانی سیکرٹری سیاحت رانا محمد ارشد، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب محمد اعظم چوہدری، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ایم ایس ایف پنجاب و صدر ایم ایس ایف اوکاڑہ سہیل احمد خان، صدر ایم ایس ایف سندھ انجینئر روشن علی بلوچ، صدر ایم ایس ایف گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سنی پرنس، صدر ایم ایس ایف بلوچستان سید داد شاہ، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف سندھ محمد اسلم بھٹہ، چیئرمین ایم ایس ایف رینالہ خورد چوہدری عثمان، صدر ایم ایس ایف سٹی جہلم شانی بٹ، صدر ایم ایس ایف ضلع فیصل آباد سجاد احمد خان، صدر ایم ایس ایف ساہیوال ڈویژن غازی عباس سنگلہ، صدر ایم ایس ایف سمہ سٹہ سکنرر خان، صدر ایم ایس ایف کہروڑ پکا اے- ڈی ملک، صدر ایم ایس ایف ملتان ڈویژن حبیب سنگیھڑہ، صدر ایم ایس ایف شیخوپورہ چوہدری ابو بکر ورگ، چیئرمین ایم ایس ایف اوکاڑہ رائے محمد کاشف کھرل، سابق چیئرمین ایم ایس ایف اوکاڑہ مانی گجر، صدر ایم ایس ایف چونیاں عزیز خان، ضلعی صدرایم ایس ایف قصور راناوقاص، صدر ایم ایس ایف دیپالپور میاں ناظم سرفراز بودلہ، چئرمین ایم ایس ایف چونیاں رازق گل، صدر ایم اس ایف فیصل آباد ڈویژن سردار خالد ڈوگر، صدر ایم ایس ایف کہوٹہ راجہ وسیم، صدر ایم ایس ایف چینوٹ سید کلیم امیر، صدر ایم ایس ایف جھنگ امجد خان بلوچ، صدر ایم ایس ایف ٹوبہ ٹیک سنگھ رضوان اطہر، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف چینوٹ سید ہاشم علی کاظمی، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف فیصل آباد میاں یوسف، صدر ایم ایس ایف سیالکوٹ خاور مغل، انفارمیشن سیکرٹری ایم ایس ایف سیالکوٹ خواجہ ابراہیم بٹ نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Join Facebook: http://www.facebook.com/MuslimStudentsFederation
...