Author Topic: بی ایم سی سمیت کسی میڈیکل کالج کو غیرفعال ہونے نہیں دینگے‘بی ایس او  (Read 648 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ایم سی سمیت کسی میڈیکل کالج کو غیرفعال ہونے نہیں دینگے‘بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہےکہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلباء کے مسائل حل کرنے کی بجائے نئے میڈیکل کالجز کو فعال بنانے اورطلباء کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررہے ہیں، کالج ہاسٹل کے طلباء کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے کر ہاسٹل خالی کرانے کا حکم غیر قانونی ہے طلباء اگر ہاسٹل میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے، ایسے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے میڈیکل کالجز جھالاوان مکران اور لورالائی کے انٹری ٹیسٹ میں منتخب طلباء پریس کلب کوئٹہ کے سامنے سراپااحتجاج ہیں،حکومتی اور وائس چانسلر کی نااہلی کی سزا طلباء کو دے
 کر انکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے جبکہ پی ایم ڈی سی کی ضروریات اور شرائط کو پورا کرنا صوبائی حکومت اور وائس چانسلر کی ذمہ داری ہے لیکن سازش کے تحت بلوچستان میں سیاست کے بعد تعلیمی عمل کو بھی شجر ممنوع قرار دے کر مختلف طریقوں سے تعلیمی اداروں کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں ہیومن ریسورس کی کمی کی وجہ سے بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی شدید ضرورت ہے اکثر ہسپتال ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مکمل طور پر غیر فعال ہیں جبکہ مریض بغیر علاج مررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایس او بولان میڈیکل کالج

سمیت دیگرمیڈیکل کالجز کو کسی صورت غیر فعال نہیں ہونے دیگی اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو احتجاج کیا جائے گا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"