Author Topic: راولپنڈی میں طالبعلم کی ہلاکت کیخلاف شدید احتجاج کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونے و  (Read 2368 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

راولپنڈی میں طالبعلم کی ہلاکت کیخلاف  شدید احتجاج کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونے والا پرچہ منسوخ

راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈاکووٴں کے ہاتھوں بارانی یونیورسٹی کے طالب علم کی ہلاکت اور واقعے کے خلاف طلباء کے شدید احتجاج کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونے والا پرچہ منسوخ کر دیا گیا۔ شمس آباد کے علاقے میں واقع بارانی زرعی یونیورسٹی کے طلباء آج صبح پھر مری روڈ پر نکل آئے اور اپنے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی مشتعل طلباء نے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی رات سے صبح تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس وین سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ ایک موٹرسائیکل نذرآتش کر دی۔
شکریہ جنگ