Author Topic: طالبات آگے بڑھنے اور بڑے کام کرنے کی امنگ پیدا کریں  (Read 1653 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
طالبات آگے بڑھنے اور بڑے کام کرنے کی امنگ پیدا کریں
   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ملت گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین عزیز آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ٹاؤن ناظم گلبرگ ٹاؤن کمال ملک تھے۔ تقریب میں یوسی ناظم اعظم خان اور رضیہ سبحان قریشی نے بھی شرکت کی۔ کالج پرنسپل عشرت اقبال نے مہمان خصوصی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔ کلثوم اکبر نے تلاوت کی۔ سعدیہ ساجد نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ کمپیئرنگ وجیہ شاہ نے کی۔ راحمہ اور حرا نے تحریک پاکستان اور اس کے اعلیٰ مقاصد کو اردو اور انگریزی میں موٴثر انداز میں پیش کیا۔ طالبات نے فینسی ڈریس شو بھی پیش کیا۔ پرنسپل عشرت اقبال نے طالبات کو آگے بڑھنے اور اپنے اندر بڑے کام کرنے کی امنگ پیدا کرنے کی تلقین کی۔ پرنسپل نے ناظم گلبرگ ٹاؤن کو کالج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی کمال ملک نے پروگرام کے انعقاد اور طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے قیام پاکستان کے مقاصد اور پاکستانی سیاست کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی۔
.................



شکریہ جنگ
...........