Author Topic: لیاقت یونیورسٹی: سنڈیکیٹ کی خصوصی اجلاس، پالیسیوں کی منظوری  (Read 2541 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


لیاقت یونیورسٹی: سنڈیکیٹ کی خصوصی اجلاس، پالیسیوں کی منظوری
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد احمد شیخ کی صدارت میں اسپیشل سینڈیکیٹ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سال 2006-07 ء ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس کے ایڈمیشن کے دوران زیادہ سیٹیں دینے اور یونیورسٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وائس چانسلر‘ سابق رجسٹرار اور سابق ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دائر کردہ جوابات کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر ان فیصلوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت سابق وائس چانسلر پروفیسر جان محمد میمن کی دائر کردہ ایل پی آر کے تحت ریٹائرمنٹ کی درخواست قبول کرلی جبکہ وہ اپریل 2009 ء میں ریٹائر ہوں گے۔ سابق رجسٹرار پروفیسر افضل میمن کی دائر کردہ وضاحت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں بروقت نشاندہی کرنی تھی تاکہ یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔ سابق ڈائریکٹر ایڈمیشن میڈم ثمینہ میمن کی دائر کردہ وضاحت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی دو برسوں کی انکریمنٹ روکنے اور مستقبل میں کوئی اہم ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شکریہ جنگ


میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں