برطانیہ میں غيرملکی طلبہ كے لئے نئے اقدام كا اعلان
30نومبر2007سے ان غير ملكی طلبہ كے لئے جو چھ ماہ سے زیادہ عرصے كے لئے برطانیہ میں آنا یا یہاں قیام كر نا چاہتے ہوں ایک نیا ضابطہ نافذکر دیاجائیگا۔یہ نیا ضابطہ اکیڈیمک ٹیکنالوجی اپروول اسکیم یا اے ٹی اے ایس ہے جو امیگریشن قوانین کالازمی حصہ ہوگا اور ان طلبہ پرلاگو ہوگا جو مخصوص حساس مضامین میںپوسٹ گریجویٹ یا ریسرچ کر نا چاہتے ہیں۔
یہ ضابطہ ان طلبہ کے لئے بھی ہے جو بیرون ملک کسی ایسے پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ لے چکے ہوں جو اپنے مضمون کے اعتبارسے ا ے ٹی اے ایس کے تحت مضامین سے ملتے جلتے ہوںاور اس کے کسی حصے کی تکمیل کے لئے چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے لئے بر طانیہ آنا چاہتے ہوں ۔
اے ٹی اے ایس ﴿ATAS﴾کیا ہے؟
اے ٹی اے اسکیم یکم نومبر 2007 ء سے نافذکی گئی ہے اور اس کا مقصدیہ ہے کہ دنیا بھر میں دوسری حکومتوں کی طرح بر طانیہ بھی ان علوم اور صلاحیتوں کے حصول پرپابندی عائدکرے جن سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار وں کی تیاری اور ان کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔اس سارٹیفکیٹ کامقصد یہ تصدیق کر نا ہے کہ بر طانیہ میں چند مخصوص حساس مضامین کی تعلیم کے خواہش مند طلبہ کا تعلق ان وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگرام سے تو نہیں۔
اگرآپ ان مخصوص مضامین کی تعلیم کے لئے جن کی فہرست نیچے دی جارہی ہے بر طانیہ آنا چاہتے ہوں یا یہاں رہتے ہوئے قیام کی
مدت بڑھانا چا ہتے ہوںتو آپ کواینٹری کلیئرنس کی درخواست کے ساتھ اے ٹی اے ایس کلیئرنس سارٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔اس سارٹیفکیٹ کے بغیر آپ کی درخواست مسترد کردی جائیگی۔
آپ اے ٹی اے ایس کلیئرنس سارٹیفکیٹ کے لئے ٫ فارن اینڈکامن ویلتھ آفس کے کاو نٹر پرولی فریشن ڈپارٹمنٹ٬
﴿Foreign and Commonweatlh Office's Counter Proliferation Department ﴾کو آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
اس درخواست کو پر کرتے ہوئے آپکو 30 منٹ لگیں گے اور اسکاجواب آپکو درخوست کی موصولی کے تین ہفتے کے اندر اندر وصول ہو جائیگا۔زیادہ تردرخواستیں 5 سے10 کام کے دنوں میں نمٹا دی جاتی ہیں۔فارن اینڈکامن ویلتھ آفس اس کی کوئی فیس نہیں لیتا۔
ان مضامین کی فہرست جن کے لئے اے ٹی اے ایس کی ضرورت ہے:
[اگر ان مضامین میں ڈاکٹریٹ یا ریسرچ میں ماسٹرز کی ڈگری﴿جیسےMRes،MPhil وغیرہ لیکنMEng, MPharm, MSciنہیں ﴾ لینا مقصود ہو ]
میڈیسن سے متعلق مضامین:
B1 - Anatomy, Physiology and Pathology
B2 - Pharmacology, Toxicology and Pharmacy
B9 - Others in Subjects allied to Medicine
حیاتیاتی سائنس سے متعلق مضامین
C1 - Biology
C2 - Botany
C4 - Genetics
C5 - Microbiology
C7 - Molecular Biology, Biophysics and Biochemistry
C9 - Others in Biological Sciences
ویٹرنری سائنس ،زراعت اور اس سے متعلق مضامین:
D3 - Animal Science
D9 - Others in Veterinary Sciences, Agriculture and related subjects
طبعی سائنس سے متعلق مضامین:
F1 - Chemistry
F2 - Materials Science
F3 - Physics
F5 - Astronomy
F8 - Physical and Terrestrial Geographical and Environmental Sciences
F9 - Others in Physical Sciences
ریاضیات اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق مضامین:
G1 - Mathematics
G2 - Operational Research
G4 - Computer Science
G7 - Artificial Intelligence
G9 - Others in Mathematical and Computing Sciences
انجینئرنگ سے متعلق مضامین:
H1 - General Engineering
H2 - Civil Engineering
H3 - Mechanical Engineering
H4 - Aerospace Engineering
H5 - Naval Architecture
H6 - Electronic and Electrical Engineering
H7 - Production and Manufacturing Engineering
H8 - Chemical, Process and Energy Engineering
H9 - Others in Engineering
ٹیکنالوجی سے متعلق مضامین:
J2 - Metallurgy
J4 - Polymers and Textiles
J5 - Materials Technology not otherwise specified
J7 - Industrial Biotechnology
J9 - Others in Technology
وہ مضامین جن میں ماسٹرز یا ریسرچ ڈاکٹریٹ اور ماسٹرز کی ڈگری دیجاتی ہے ( MEng. MPharm, Msci) شامل نہیں ﴾:
F2 - Materials Science
F3 - Physics (including Nuclear Physics)
H3 - Mechanical Engineering
H4 - Aerospace Engineering
J5 - Materials Technology not otherwise specified