PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: AKBAR on January 11, 2017, 10:16:23 PM

Title: روالپنڈی: کالج میں طلبہ تنظیموں میں مسلح تصادم، ایک طالب علم ہلاک
Post by: AKBAR on January 11, 2017, 10:16:23 PM
روالپنڈی: کالج میں طلبہ تنظیموں میں مسلح تصادم، ایک طالب علم ہلاک
راولپنڈی کے مشہور سرکاری کالج اصغر دی مال کالج راولپنڈی میں آج دوپہر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق
کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ جو کہ خطرناک شکل اختیار کرگیا۔ تصادم کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہوا۔
جس کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن زخمی طالب علم جان بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت توقیر عباسی کےنام سے ہوئی
جماعت اسلامی پاکستان کے طلبہ ونگ اسلامی جمعیت طلبہ روالپنڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا طالب علم ان کی جماعت کا، رکن تھا
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
پاک اسٹڈی کے راولپنڈی کے نمائندہ یاسر قریشی کے مطابق مقتول طالب علم توقیر عباسی کی نماز جناز ہ گیارہ جنوری 2017کے رات کو ادا کردی گئی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ مولانا سراج الحق امیر نے نماز جنازہ پڑھی
یہ خبر ابھی ابتدائی نوعیت کی ہے ۔ اس لئے دوسری طلبہ تنظیم کے نام اور تصادم کی اصل وجہ کے بارے میں معلومات ابھی دستیاب نہیں ہوسکی