Author Topic: حاضری  (Read 4709 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
حاضری
« on: December 05, 2007, 06:25:12 PM »
حاضری

صرف وہ طلبہ ایف اے، ایف ایس ای، بی اے، بی ایس سی كے امتحان میں شریك ہو سكتے ہیں جو دیگر شرائط پوری كرنے كے علاوہ حسب ذیل تناسب سے حاضریاں پوری كرتے ہیں

الف   ایف اے/ایف ایس سی اور بی اے، بی ایس سی تمام مضامین ﴿علیحدہ علیحدہ﴾ كلاسوں میں دیے ہوئے لیكچروں كی مجموعی تعداد كا75%

ب   بی اے/بی ایس سی66%

ج   ایسے مضامین جن میں تجربات ضروری ہوں، ان كے لیے مخصوص پیریڈوں كی مجموعی تعداد75%بشرطیكہ تجربات كے پیریڈوں كی تعداد چالیس سے كم نہ ہو۔

د   ہر سال31مارچ تك طلبہ كا كلاسوں میں حاضر رہنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر ان كا، بورڈ اور یونیورسٹی داخلہ روك لیا جائے گا۔

نوٹ :   لیكچر شمار كرتے وقت كسی كلاس سے رخصت، بیماری یا كسی بھی وجہ سے غیر حاضری كے دنوں كی رعایت نہیں دی جائے گی۔ البتہ كھلاڑیوں اور كالج كی دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طالب علم كو لیكچرز كی رعایت بورڈ/یونیورسٹی كے قوانین كے مطابق دی جائے گی مگر یہ رعایت كسی صورت میں ایك تعلیمی سال میں پندرہ ایام سے زائد نہ ہو گی۔