Author Topic: جاپان، تارکین وطن کو زبان سیکھنے پر ویزے میں سہولت فراہم کی جائے گی  (Read 1860 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
جاپان، تارکین وطن کو زبان سیکھنے پر ویزے میں سہولت فراہم کی جائے گی
   
ٹوکیو (نمائندہ جنگ) جاپانی حکومت ملک میں قیام پذیر غیرملکی افراد کو جاپانی زبان سیکھنے کے نتیجے میں وزیر کی حد میں غیر معمولی سہولت فراہم کرے گی یہ بات جاپان کے وزیر خراجہ مساہیکوکومورانے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت جاپانی زبان جاننے والے غیر ملکی افراد کے ویزہ کی مدت تین سے پانچ سال کرنے کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ غیر ملکی تارکین وطن جاپانی زبان سے زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل رسکیں اور ان کو جاپان میں قیام کے دوران جاپانی زبان سے ناواقف ہونے کے باعث پیش آنے والے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، ایک سوال کے جوا بمیں جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپانی زبان سے واقفیت رکھنے والے افراد کو کو وزیرہ میں سہولت دینے کے باوجود جاپانی زبان نہ جاننے والے غیر ملکی افراد کو ویزے کی فراہمی میں کوئی مشکلات پیدا نہیں کی جائے گی اور ان کو معمول کے مطابق ویزے کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔



شکریہ جنگ
 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں