Author Topic: پشاور انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز خاتون مہمان کو بلاکر تقریب میں شرکت سے روک دی  (Read 1276 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز خاتون مہمان کو بلاکر تقریب میں شرکت سے روک دیا
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز ( پی آئی ایم ایس) نے اپنی تقریب میں خاتون کو مدعو کرنے کے بعد عین وقت پر انہیں نہ صرف اسپیکرز لسٹ سے نکال دیا بلکہ تقریب میں شرکت سے بھی روک دیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ نے ان کے سابق سسرال کی مداخلت پر اقدام اٹھایا ہے۔
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسز میں 9 مارچ کو طلبہ کے لئے ’لوگ کیا کہیں گے‘ کے موضوع پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گفتگو کے لیے ملک بھرسے 9 موٹیویشنل اسپیکرز کو مدعو کیا گیا تھا جن میں پشاورسے تعلق رکھنے والی خاتون صبح خالد بھی شامل تھیں۔
انتظامیہ نے عین موقع پرخاتون اسپیکر صبح خالد سے رابطہ کرکے آگاہ کیا کہ آپ کا نام مہمانوں اور اسپیکرز کی لسٹ سے ہٹادیا گیا ہے۔ اس لیے آپ تشریف نہ لائیں۔
صبح خالد نے انتظامیہ سے وجہ جاننے کی کوشش کی مگر انہیں خاطرخواہ جواب نہیں ملا جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے سسرالیوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پردباؤ ڈال کر شرکت سے روکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا اپنے شوہر کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چل رہا ہے جو با اثر لوگ ہیں اور میری آواز دبانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ صبح خالد نے وضاحت کی کہ اس نے نجی زندگی میں بہت دکھ دیکھے ہیں لیکن کبھی بھی اپنے سسرالیوں کے بارے میں برا نہیں کہا اور نہ ہی یہ موضوع میری تقریروں  کا حصہ رہا ہے۔ میں صرف خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے اسپیچ کرتی ہوں۔
خاتون اسپیکرنے وضاحت کی کہ انہوں نے کبھی بھی متنازع موضوعات پربات نہیں کی لیکن میرے سسرالیوں کو ڈرہے کہ میں کہیں ان کے خلاف کچھ نہ بول دوں۔
انسٹٹیوٹ آف منجمنٹ سائنسزنے ایک پریس میں یہ کہا ہے کہ بدمزگی کا اندیشہ ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا تھا لیکن انتظامیہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کیسی بدمزگی کا خدشہ تھا اور یہ بدمزگی کس کی جانب سے متوقع تھی۔
پریس ریلیز میں یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ یونیورسٹی کا خاتون کی نجی معاملات سے کوئی سروکار نہیں وہ اگرطلبہ سے مظاطب ہونا چاہتی ہے تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے لیکن اس دن تقریب کے لئے ہمیں ان سے پیشگی معذرت کرنی پڑی۔
صبح خالد نے اس وضاحت کوتسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے ’بدمزگی‘ کی وضاحت مانگی ہے کہ آخرکس بات پر بدمزگی ہوتی اور کون لوگ تھے جو ایسا کرتے۔ خاتون نے بتایا کہ اگر اسے تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو وہ قانونی راستہ اپنائیں گی۔
صبح خالد پشاورکے معروف کاروباری شخصیت کی بہو تھیں۔ گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے چار سال قبل ان کی اپنے شوہرسے علیحدگی ہوئی تھی۔ صبح خالد ایک بیٹے کی ماں بھی ہے جو کہ پیدائشی معذور ہے۔ صبح خالد آج کل اپنے بیٹے کے ساتھ اسلآم آباد میں رہتی ہیں اور موبائیل کپمنی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر سما ٹی وی کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 مارچ 2019 کو شائع ہوئی