Author Topic: پوسٹ گریجویٹ کالج میرپورمیں سائنس سوسائٹی کا قیام  (Read 2427 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پوسٹ گریجویٹ کالج میرپورمیں سائنس سوسائٹی کا قیام

میرپور(بیورورپورٹ)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں سیشن 2009-10کے لیے سائنس سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔حسب روایت بی ایس سی فائنل سے صدر ،بی ایس سی تھرڈائیر سے نائب صدر ،ایف ایس سی سیکنڈ ائیر سے جنرل سیکرٹری اور ایف ایس سی کی فرسٹ ائیر سے جائنٹ سیکرٹری کا چناؤ کیاگیا
اس طرح فرسٹ ائیر سے لے کر بی ایس سی تک جملہ سائنس کے طلباء سائنس سوسائٹی کے ممبر ہیں انہوںنے اتفاق رائے ان نمائندگان کو منتخب کیا محمد عدنان منظورکوصدر ،محمد علی نائب صدر ،حسنین عباس جنرل سیکرٹری ،عمر مختار جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے سائنس سوسائٹی کے چناؤ کے وقت ڈین آف سائنسز پروفسیر لہیق الزمان خان انچارج سائنس سوسائٹی پروفسیر جاوید اختر چوہدری کے علاوہ پروفیسر صداقت علی مرزا ،پروفیسر محمد نذر چوہدری ،پروفیسر محمد طفیل ملک ،پروفیسر بشیر شاد ،پروفیسر تنویر احمد ،پروفیسر محمود اختر موجود تھے

 کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد شبیر چوہدری ڈین آف سائنسز پروفیسر لہیق الزمان خان اور انچارج سائنس سوسائٹی پروفیسر جاوید اختر چوہدری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سائنس سوسائٹی کالج کے نظم و نسق کے ساتھ ساتھ نصابی اور ہم نصابی گروپوں کے فروغ میں اہم کردار اداکرئے گی ۔
شکریہ اوصاف