Author Topic: محکمہ ثانوی تعلیم میں سینئر اور جونیئر کا کوئی مسئلہ نہیں،طیب لہڑی  (Read 930 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ ثانوی تعلیم میں سینئر اور جونیئر کا کوئی مسئلہ نہیں،طیب لہڑی
کوئٹہ: سیکرٹری ثانوی تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ثانوی تعلیم میں سینئر جونیئر کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ 40 سے زائد افسران کو صوبے کے مختلف اضلاع میں فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔ محکمے میں کوئی بھی افسر تعیناتی کا منتظر یا او ایس ڈی نہیں ہے۔ تمام سینیر افسران کو محکمانہ ضوابط کیمطابق تعیناتیاں تفویض کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ افسران سے اضافی چارج بھی واپس لے کر متعلقہ افسران کو تفویض کردی گئی ہیں۔ محکمہ ثانوی تعلیم میں سینئر جونیئر کیڈر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے افسران کو فرائض سونپ دیئے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم میں ترقی و پروموشن کے حوالے سے واضح سروس رولز نہ ہونے کی وجہ سے بعض صورتوں میں اضافی یا لک آفٹر چارج دئیے گئے تھے تاکہ سرکاری کام میں کوئی خلل نہ رہے۔ اس کے علاوہ محکمے میں جاری بھرتیوں کے عمل کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کیلئے افسران کی تعیناتیاں ضروری تھیں۔ اس خلاء کو پر کرلیا گیا ہے۔ حالیہ تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ محمد طیب نے کہا کہ محکمہ ثانوی تعلیم کو انتظامی حوالوں سے درست سمت کی جانب گامزن کرلیاگیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں افسران کی تعیناتیوں سے تعلیم کی ترقی اور صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے میں کافی مدد ملے گی۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 14 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"