PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => BSO => Topic started by: sb on November 28, 2018, 12:49:36 PM

Title: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یوم تاسیس
Post by: sb on November 28, 2018, 12:49:36 PM

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یوم تاسیس
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ذاتی و گروہی مفادات کی خاطر تقسیم در تقسیم کا عمل قوم کو اجتماعی حوالے سے نقصان پہنچا رہا ہے۔
بی ایس او کے لئے تمام سیاسی اختلافات اور کمزوریوں کے باوجود قومی اتحاد و یکجہتی اور شہداء و اسیران کی قربانیاں مقدم ہیں۔تنظیم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ نیا نہیں بلکہ یہ سازشیں شروع سے جاری ہیں۔بی ایس او تمام طلباء کی سیاسی شراکت داری اور عملی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
لیکن تقسیم در تقسیم اور مزید دھڑے بندیوں اور غیر سیاسی رویوں سے طلباء کے اندر انتشار اور مفادات کے کلچر کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔قومی اتحاد کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن سازشی بنیادوں پر قومی و نظریاتی سوچ کا رخ موڑنے کی کوششوں کا مقابلہ علم و دانش اور قومی عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بی ایس او کے یوم تاسیس پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پروگرامز کا انعقاد طلباء کے بی ایس او کی قومی سوچ اور حقیقی نظریاتی عمل سے وابستگی کو ظاہر کرتاہے ۔ بی ایس او فرسودہ طرز سیاست کی حوصلہ شکنی کرکے حقیقی سیاسی عمل کو پروان چڑھا رہی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ  28نومبر2018ء  کو شائع ہوئی