Author Topic: راولاکوٹ، سانپ کے ڈسنے سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق  (Read 2179 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

راولاکوٹ، سانپ کے ڈسنے سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ کے قریبی گائوں ریڑبن میں ایک اور طالبہ کو سانپ نے ڈس لیا، زہریلے سانپ کے ڈسنے سے طالبہ جاں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل پکھر کے گائوں ریڑبن میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ثوبیہ دختر نذیر کو اچانک کالے ناگ نے ڈس لیا اور طالبہ کو ٹخنے سے کاٹنے کے بعد ہاتھ سے بھی کاٹ لیا، 13 سالہ طالبہ کو سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد ہسپتال میں ریفر کیا گیا مگر طالبہ جانبرنہ ہو سکی اور انتقال کر گئی۔ ثوبیہ کو آبائی گائوں پکھر ہل کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یونین کونسل پکھر میں گذشتہ چند دنوں میں یہ سانپ کے کاٹنے کا تیسرا واقعہ ہے جن میں سے دواموات ہوئیں جبکہ ایک طالب علم علاج کے بعد روبصحت ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار شہزاد احمد خان، چیف آفیسر سردار عاطف نسیم، ٹیکس آفیسر سردار محمد رشید خان، سینٹری انسپکٹرز سردار محمد رحیم خان سردار وقار اکرم نے طالبہ کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
شکریہ اوصاف