Author Topic: گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ کراچی میں میرٹ کے خلاف250 داخلے  (Read 4283 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ کراچی میں میرٹ کے خلاف250 داخلے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ایک کالج میں مرکزی داخلہ پالیسی کے برعکس میرٹ کے برخلاف داخلوں کا انکشاف ہوا ہے میرٹ کے برخلاف داخلوں سے کالج پرنسپل اور اساتذہ سمیت میرٹ پر داخلہ لینے والے تمام طلبہ مایوسی کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج ایس آر ای مجید (اسٹیڈیم روڈ) میں گزشتہ کئی سالوں سے میرٹ کے برخلاف داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے 118 کالجوں میں داخلے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت مکمل میرٹ پر ہوتے ہیں مگر یہاں داخلے میرٹ پر نہیں کیے جاتے۔ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت انٹر سائنس میں 75 فیصد پر اور آرٹس میں 65 فیصد پر داخلے بند ہوئے مگر بی اور سی گریڈ کے 250 طلبہ کو میرٹ کے برخلاف داخلے دے دیئے گئے یہ کالج نیوی کی زمین پر واقع ہے تاہم اس کی تعمیر حکومت سندھ نے کی اور تمام عملہ اور اساتذہ صوبائی محکمہ تعلیم نے مقرر کر رکھے ہیں۔ میرٹ کے برخلاف اور گنجائش سے زیادہ داخلے دیئے جانے پر کالج میں نہ صرف بیٹھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ملیر کینٹ کالج ، ملیر کینٹ کے اندر بیرکس میں بنا ہوا ہے اور وہاں مکمل میرٹ پر داخلے ہوتے ہیں اور اس کالج کا شمار کراچی کے چند بہترین کالجوں میں ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر رفیق صدیق نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج ایس آر ای مجید میں اس طرح داخلے دیئے جانا میرٹ کا قتل ہے ہم اس سلسلے میں نیوی کے حکام سے بات کریں گے کہ وہ میرٹ کو فالو کریں اگر کچھ داخلے واقعی ناگزیر اور میرٹ کے قریب تر ہیں تو ان کو نیول ہیڈ کوارٹر کی معرفت سے داخلے دے دیں گے۔ جس طرح جامعہ کراچی میں صرف جی ایچ کیو کی سفارش پر ہی داخلے دیئے جاتے ہیں یہی طریقہ کار ہم بھی اپناسکتے ہیں۔

’’یہ خبر روزنامہ جنگ کے ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے ۔‘‘