Author Topic: غزالی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپشاورمیں یوم پاکستان کی تقریب  (Read 375 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
غزالی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپشاورمیں یوم پاکستان کی تقریب
پشاور: غزالی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر فخر الاسلام تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد ابراہیم، فیکلٹی ارکان، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے، طلبہ نے ملی نغمے، خاکے پیش کئے اور مشاعرے میں حصہ لیا۔ڈاکٹر فخر الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس مبارک دن کے موقع پر عہد کرنا ہوگا کہ روزمرہ زندگی میں نظم وضبط، صفائی، یگانگت، اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کرم ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے حکومت نوجوانوں کو کارآمد شہری بنانے کے لئے معیاری تعلیم وتربیت کا بندوبست کرے، نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ محنت کرتے ہوئے اپنے شعبوں میں کمال پیدا کریں۔ تقریب میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ میں میڈلز اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 23 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"