Author Topic: امریکی یونیورسٹیوں کی آن لائن ڈگری کا انتظام جن سے دنیا بھر میں اسٹوڈنٹس مستفید  (Read 2257 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

امریکی یونیورسٹیوں کی آن لائن ڈگری کا انتظام جن سے دنیا بھر میں اسٹوڈنٹس مستفید

انٹرنیٹ نے جہاں ہر طرح کی معلومات کا حصول انتہائی آسان بنادیا ہے ، وہیں اس سے تعلیم کے حاصل کرنے کے موقعوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔  امریکہ میں زیر تعلیم بہت سے افراد آج انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔  بہت سی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے مختلف شعبوں کے لیے آن لائن کلاسز کا انتظام کررکھاہے جن سے دنیا بھر میں  اسٹوڈنٹس مستفید ہوسکتے ہیں۔

آج کی دنیا میں بہت سے  لوگ گھریلو یا دفتر ی مصروفیات کے باعث یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں نکال پاتے۔  ان کے لیے گھر بیٹھے ڈگری حاصل کرنے کا ایک طریقہ آن لائن ایجوکیشن ہے۔
 
پاکستانی اسٹوڈنٹس آن لائن تعلیمی پروگراموں سے دوطرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  ایک تو امریکہ آنے کے بعد ریگولر کلاسوں کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسیں لے کروہ دیگر سرگرمیوں کے لیے وقت نکال سکتے ہیں یا اگر آپ پاکستان سے امریکہ کسی وجہ سے نہیں آسکتے تو بعض یونیورسٹیوں کے آن لائن ڈگری پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں رہتے ہوئے بھی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ڈاکٹر مارک کا کہناہے کہ انٹرنیٹ پر دھوکہ کھانے سے بچنے کےلیے یونیورسٹی کا انتخاب کرتے وقت یہ دیکھ لیں کہ وہ متعلقہ ایجوکشن کمشن سے تصدیق شدہ ہے یا نہیں۔

دوسرا یہ کہ یونیورسٹی انٹرنیٹ کے ذریعے کتنے کورسز پڑھا رہی ہے اور اس کا آن لان پروگرام جتنا بڑا ہو ، اتنا بہتر ہے۔
آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے لیے کس قسم کے وسائل آن لائن فراہم کیے جارہے ہیں؟
عام طور پر آن لائن کلاسوں کی فیس عام کلاسوں کے مساوی ہوتی ہے تاہم داخلے کے مراحل میں کچھ فرق ہوسکتا ہے۔
شکریہ واءس اف امریکہ