Author Topic: یو ایس ایڈ ایکسچنج پروگرام منتخب طلبہ و اساتذہ کا پہلا گروپ امریکہ روانہ  (Read 2249 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 یو ایس ایڈ ایکسچنج پروگرام  منتخب طلبہ و اساتذہ کا پہلا گروپ امریکہ روانہ

کراچی: براہ راست امریکی امداد سے شروع کئے گئے ایکسچنج پروگرام کے منتخب طلبہ اور اساتذہ کا پہلا گروپ دو ہفتے کے دورے پر آج امریکہ روانہ ہوگا۔سندھ بلوچستان کے بائیس اضلاع کے ان طلباء کے اعزاز میں کراچی کی امریکی قونصلیٹ نے استقبالیہ دیا۔امریکہ روانہ ہونے والے ان طلبہ وطالبات کا تعلق دونوں صوبوں کے بائیس پسماندہ اضلاع کے سرکاری اسکولوں سے ہے جنھیں کمپیوٹرلٹریسی میں مہارت کی بنیاد پر یوایس ایڈ کے کام کرنے والے این جی او ایڈلنک نے منتخب کیا ہے۔ نو کروڑ ڈالرکے سرمائے سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے ذریعہ پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔امریکہ کے مطالعاتی دورے پر جانے والے ان طلبا نے انگریزی زبان بھی سیکھ لی ہے اور وہ امریکی طلباء میں ملکی ساکھ کو بہتر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ایکسچنج پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا، طلبہ میں قیادت کی صلاحیت سماجی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ یو ایس ایڈ نے تعلیمی معیار کی بہتری اور اس ایکسچنج پروگرام کے لئے نو کروڑ ڈالر مختص کئے ہیں۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچنج پروگرام کے لئے باون طلبہ وطالبات اور آٹھ اساتذہ کو منتخب کیا گیا جنھیں واشنگٹن میں ویب ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ ان طلبہ کا دوسرا گروپ تیئس اکتوبر کو روانہ ہوگا۔
شکریہ آج