PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => web 2 sms => Topic started by: iram on October 23, 2008, 02:20:33 PM

Title: سڑک پار کرنے کے دوران موبائل فون پر بات چیت بچوں کیلئے خطرناک ہے
Post by: iram on October 23, 2008, 02:20:33 PM

سڑک پار کرنے کے دوران موبائل فون پر بات چیت بچوں کیلئے خطرناک ہے

مسرت اللہ جان

 برطانوی ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ 10 سے 12 سالہ بچوں کو موبائل فونز پر بات چیت کے دوران سڑک پار کرتے ہوئے حادثہ کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ برمنگھم میں یونیورسٹی آف الباما کی ماہر نفسیات کیتھرین بنیگٹن نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو سیفٹی کے نکتہ  نظر سے زیادہ ادراک نہیں ہوتا اور موبائل فون پر گفتگو میں مصروف بچے توجہ بٹنے یا سڑک پار کرنے کے دوران توجہ ہٹ جانے پر کسی بھی گاڑی سے ٹکرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اس سلسلہ میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ وہ بچوں کو گھروں سے باہر موبائل فونز نہ لے جانے دیں جبکہ ڈرائیورز کو بھی چاہئے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فونز استعمال نہ کریں بلکہ سڑک پار کرنے کے دوران موبائل فونز پر بات چیت میں مصروف بچوں یا دیگر افراد کو دیکھ کر گاڑی کی رفتار مناسب کر لیں۔ برطانوی ماہر نفسیات نے ایک سروے کے حوالہ سے بتایا کہ اس وقت برطانیہ میں آٹھ سے بارہ سال کی عمر کے ایک تہائی بچوں کے پاس موبائل فونز ہیں۔ ... شکریہ القمرآن لائن۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔