Author Topic: سکھر میں کل سے انٹر کے امتحانات شروع ہونگے، تیاریاں مکمل  (Read 1655 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکھر میں کل سے انٹر کے امتحانات شروع ہونگے، تیاریاں مکمل
سکھر ڈویژن کے 110میں سے اباوڑو اور نوشہروفیروز کے امتحانی مراکز حساس قرار موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے، کمشنر سکھر

سکھر: تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے انٹر کے سالانہ امتحانات 18اپریل جمعرات سے شروع ہونگے ،
 جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، سکھر ڈویژن میں 110امتحانی مراکز میں سے اباوڑو اور نوشہروفیروز کے امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا ہے کہ نقل کو ہر حال میں روکا جائیگا اور نقل کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑوکی زیرصدارت انٹر کے امتحانات کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور نقل کی روک تھام کے سلسلے میں اجلاس ہوا،
جس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران ، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھر تعلیمی بورڈ کے افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ 18اپریل سے شروع ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے سکھر ڈویژن میں مجموعی طور پر 110امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، امتحانات میں 86ہزار طلبا و طالبات حصہ لے رہیں ہے ، اباوڑو اور نوشہروفیروز کے امتحانی مراکز حساس قرار دیے گئے ہیں، جہاں نقل کا رجحان زیادہ دیکھا گیا ہے ۔ کمشنر سکھر رفیق احمد برڑونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
 کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے امتحانات کے د وران نقل کو روکنے کیلئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ، صبح ساڑھے آٹھ بجے سے قبل واٹس ایپ پر پرچہ آؤٹ ہوا تو دفعہ144کے تحت بورڈ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مختارکار، ڈپٹی کمشنر زاور کالج انتظامیہ کی ٹیمیں امیدواروں کی تلاشی لیں گی، موبائل فون اور نقل کا دیگر مواد امتحانی مرکز کے گیٹ پر ہی ضبط کیا جائیگا جو واپس نہیں ہوگا۔ کمشنر سکھر رفیق احمد برڑونے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون ساتھ نہ لانے کا پابند بنائیں بصورت دیگر جس سے موبائل فون برآمد ہوگا ، موبائل فون ضبط کرکے اسے امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا جائیگا ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ روز نامہ دنیا سکھرایڈیشن میں مورخہ 17اپریل 2019ء کو شائع ہوئ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"