Author Topic: اقبال ڈے پر کوئی چھٹی نہیں ہوگی  (Read 900 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اقبال ڈے پر کوئی چھٹی نہیں ہوگی
« on: November 08, 2018, 06:27:20 PM »
اقبال ڈے پرکوئی چھٹی نہیں ہوگی
کراچی: کل اقبال ڈے کے موقع پرکوئی چھٹی نہیں ہوگی،محکمہ تعلیم نے سندھ بھر میں تعلیمی اداروں میں کل کی چھٹی کی تردید کر دی۔
سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق کل اسکول اورکالج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،محکمہ تعلیم سندھ نے کسی چھٹی کااعلان نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایوان میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 8 نومبر 2018 کی شام شائع ہوئی